ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: سورتکل سرکل کو کوٹی چنیاکے نام سےموسوم کرنےکی تجویز : مسلم ائیکتا ویدیکےکی جانب سے  پالیکا کمشنر اور میئر کو میمورنڈم

منگلورو: سورتکل سرکل کو کوٹی چنیاکے نام سےموسوم کرنےکی تجویز : مسلم ائیکتا ویدیکےکی جانب سے  پالیکا کمشنر اور میئر کو میمورنڈم

Sun, 09 Oct 2022 20:10:29    S.O. News Service

منگلورو:9؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)سورتکل سرکل کوویر ساورکر کے نام سے موسوم کئےجانے کی سخت مخالفت کرتےہوئے مسلم ائیکتا ویدیکے نے مطالبہ کیا ہے کہ سورتکل سرکل کو دکشن کنڑا ضلع پتور تعلقہ سے منسلک دو مشہور بھائی ’’کوٹی چَنَّیّا ‘‘ کےنام سے موسوم کیا جائے۔

منگلور مہانگر پالیکا کے کمشنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے مسلم ائیکتا ویدیکے نے کمشنر سے کہا ہے کہ کوٹی چنیا  تُلو ناڈو سے مشہور دکشن کنڑا ضلع کی دو روحانی قوتیں ہیں اور اسی نام سے سورتکل سرکل کو موسوم کیا جانا چاہئیے۔ مسلم ائیکتا ویدیکے نے اپنے میمورنڈم میں دو مزید ناموں کی بھی تجویز پیش کی ہے کہ کوٹی چنیا کے نام سے اگر سرکل کا نام موسوم کرنا ممکن نہیں تو شری نواس ملیا یا ایم لوکیا شٹی کے نام سے بھی سرکل کا نام موسوم کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ کل شری نواس ملیا کو نیومنگلورو کا معمار بتایا جاتاہے تو ایم لوکیا شٹی مجاہد آزادی  ہیں۔

واضح رہے کہ منگلورو مہانگر پالیکا کی میٹنگ میں رکن اسمبلی بھرت شٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ سورتکل سرکل کو ساورکر کےنام سے موسوم کیا جائے جس پر مہانگر پالیکا نے عوامی اعتراضات اور صلاح ومشورے کی اپیل کی۔ جس پر پہل کرتے ہوئے مسلم ائیکتا ویدیکے نے سرکل کو ساور کر کے نام سے موسوم کئے جانےکی سخت مخالفت کی اور اپنی جانب سے تین ناموں میں سے کسی ایک کا نام دئیے جانے کی تجویز پیش کی۔ اب مہانگر پالیکا کےلئے سرکل کو ساورکر کےنام سےموسوم کرنا سردرد بن گیا ہے۔ غورکرنے والی بات یہ ہےکہ مسلم تنظیموں نے کسی بھی مسلمان کا نام پیش کئے بغیر بہت ہی معنی خیز قدم اٹھایا ہے۔ میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ متنازعہ ناموں سے فرقہ وارانہ بھائی چارگی کونقصان پہنچنےکا خدشہ ہے اس لئے ایسےعام و مشہور نام رکھے جائیں جو سب کے لئے قبول ہوں۔


Share: